22-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طو رپر   آبرالود ہے جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا ، گلگت بلتستان ، کوئٹہ ، ژوب اور راولپنڈی میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش  بھی ہوئی ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا تاہم خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں  کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ  بارش کا امکان ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہےجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 13اور زیادہ سے زیادہ 21  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب69 فی صد  رہا۔

   پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 26 منٹ پر غروب جبکہ کل   6بجکر 16منٹ پر طلوع ہوگا۔