WEATHER

11-04-2018

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک  ہے  تاہم  مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں  کہیں کہیں جبکہ پشاور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک  کے ساتھ  مزید بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک  رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 27اورکم سے کم 14  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 42منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح    5بجکر 49منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..


Urdu News Bulletin

 

 

Dated:  11th April, 2018

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar