WEATHER

16-04-2018

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، کوئٹہ، ژوب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران  مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 22اورکم سے کم 17  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 45منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح    5بجکر 42منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..


Urdu News Bulletin

 

 

Dated:  16th April, 2018

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar