WEATHER

13-06-2018
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے پری مون سون شروع ہو جائے گا، جمعے کی رات سے جمعرات تک شدید بارشیں ہوں گی۔ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں ہفتے سے جمعرات تک شدید بارشیں ہوں گی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں ہفتے سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
گوجرانوالا اور لاہور ڈویژن میں بھی ہفتے سے جمعرات تک طوفانی بارشیں ہوں گی۔ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال میں اتوار سے بدھ تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 44اورکم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج افطار کا وقت 7بجکر 27منٹ ہے جبکہ انتہائی سحر 3بجکر 17منٹ پر ہوگا ۔
………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated: 13th June, 2018

Broadcasting Time: 04:00 PM

Duration: 10 Min

Total Pages:

News Reader: Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar