24-04-2018

نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی یا کوائف کی درستگی کے لیے آج آخری دن ہے۔

ملک بھر میں 15ہزار کے قریب ڈسپلے سینٹر قائم کیے گئے ہیں، ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک الیکشن 2018ء کے لیے انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی وہ ابھی اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جا کر اپنے ووٹ کا اندراج اور کوائف کی درستگی یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یکم مئی کو انتخابی فہرستیں منجمد کر دی جائیں گی۔