11-04-2018

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولوں کیلئے ریگولیشنز 2018ء کی منظوری  دے دی  ہے جس کے تحت موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران طلبہ سے ایڈوانس فیسیں وصول نہیں لی جائیں گی البتہ اخراجات کے پیش نظر 50فیصد تک فیسیں ایڈوانس لینے کی اجازت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق  اتھارٹی نے ایڈوانس فیسوں کی وصولی کو غیر قانونی اور بدنیتی پر قرار دیا ہے اس ضمن میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکساں فیسوں کی پالیسی مرتب ہونے تک فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔