04-05-2018

سپریم کورٹ میں نجی میڈیکل کالجز سے اضافی فیس واپسی کے معاملے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ طلباء کو رقم واپس نہ کی گئی تو مالکان کو بلا لیں گے۔ چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کور ٹ کے تین رکنی بنچ نے نجی میڈیکل کالجز اضافی فیس وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگر طلباء کو رقم واپس نہ کی گئی تو نجی میڈیکل کالجز کے مالکان کو بلالیں گے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔