19-05-2018

صوبائی حکومت نے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخواکے سرکاری وپرائیویٹ کالجزکیلئے تعطیلات کا شیڈول اعلان کردیا ہے۔

 اس حوالے سے محکمہ اعلیٰ تعلیم  سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق موسم گرمامیں میدانی علاقوں میں کالجزیکم جون سے15اگست تک،موسم سرمامیں25سے31دسمبر تک جبکہ موسم بہار میں 2ا پریل 2019ء سے 8اپریل تک بند رہیں گے جبکہ پہاڑی اوربرفانی علاقوں میں موسم گرما میں یکم جولائی سے29جولائی تک،موسم سرما میں26 دسمبرسے 24 فروری 2019 ء  تک اوربہارمیں2اپریل 2019سے7اپریل2019تک تعطیلات ہوں گی۔