22-05-2018

صو بائی حکو مت نے نوجوانو ں گریجویٹس کو مختلف شعبو ں میں پیشہ وارانہ مہارت اور تجربہ حاصل کر نے کے لئے انٹرن شپ پروگرام شروع کر نے کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کے مطابق  اس پالیسی کے تحت ہر پراجیکٹ کے پی سی ون میں ضرورت کے مطابق انٹرن شپ اسامیاں رکھی جائے گی جبکہ ان اسامیوں کی تعداد ہر سال تقریباً پانچ ہزار ہو گی اور  ہر انٹرنی کو 25 ہزا ر روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ یہ انٹرن شپ ایک سال کے لئے ہو گی۔حکام کے مطابق  حافظ قرآن ٗاقلیتی ٗ معذور اور گولڈ میڈلسٹ کے لئے ایک سال کی توسیع کی جا سکے گی جبکہ کوئی بھی انٹرنی مستقل اسامی کے لئے اس عرصے کو استعمال نہیں کر سکے گا ٗ۔