04-06-2018

انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے پاکستان کو لیڈز میں ایک اننگز اور 55رنز سے شکست دے دی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں جوز بٹلر کے جارحانہ 80رنز کی بدولت انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 363رنز کا بڑا مجموعہ بورڈ پر سجایا اور مجموعی طور پر 189رنز کی برتری حاصل کی ۔جواب میں پاکستان دوسری اننگز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔جوزبٹلر کو مین آف دا میچ ، جبکہ محمد عباس کو مین آف دا سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔