13-12-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا میں میٹرک پاس شخص کی چار عہدوں پر تعیناتی کے خلاف دائر رٹ پر سیکرٹری اور چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

جسٹس غضنفرعلی خا ن اور جسٹس ایو ب خان پر مشتمل دورکنی بنچ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے گریڈ 17کے افسر زیور شاہ کی جانب سے دائر  رٹ درخواست کی سماعت کی ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا  ورکرز ویلفیئر بورڈ میں سید عمر نامی شخص اہلیت نہ رکھنے کے باوجود اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزر، ایگزیکٹیو آفیسر، ٹیکنیکل ممبر اور کمیٹی ممبر کی حیثیت سے کام کر رہا ہے حالانکہ وہ صرف میٹرک پاس ہے اور اس کی یہ تعیناتیاں آئین و قانون کی بھی خلاف ورزی ہے لہٰذا اس اقدام کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔