04-05-2018

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

ادھر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، فیصل رضا عابدی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر فیصل رضا عابدی کا کلپ چلایا گیا۔ بعد میں فاضل عدالت نے فیصل رضا عابدی کی دو دیگر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔