20-06-2018  
ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان نے ایک درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ  عالمی چیمپیئن آسٹریلیا ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک روزہ میچوں کی تازہ رینکنگ کے مطابق

 انگلینڈ کی ٹیم بدستورپہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اورنیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم  رینکنگ میں بنگلہ دیش ساتویں،سری لنکا آٹھویں،ویسٹ انڈیزنویں، افغانستان 10ویں، زمبابوے11ویں،آئرلینڈ12ویں،اسکاٹ لینڈ13ویں اور متحدہ عرب امارات 14ویں پوزیشن پر ہے۔