07-06-2018

ویمن ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

کوالالمپور میں جاری ویمن ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ملائیشیا کو 147 رنز سے آوٹ کلا س کر دیا ۔

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے ،کپتان بسمہ معروف نے 62 اور ندا ڈار نے 41 رنز کی اننگز کھیلی ۔

 جس کے جواب میں ملائیشیا کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 30 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔

پاکستانی بولر ندا ڈار نے ایک بار پھر شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔۔ ندا ڈار مسلسل دوسرے میچ میں پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔