29-03-2018

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی  میں اربوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم پاکستن یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے سابق وزیر اعظم سمیت 25 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔

دوران سماعت عدالت کے جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے سے جڑے گواہان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔