13-04-2018

احتساب عدالت پشاورنے ٹیکس چوری میں گرفتار دو ملزمان کو تفتیش کیلئے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا  ہے۔

 احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبرنے ملزمان سابق اکائونٹنٹ خرم سٹیل کاسٹنگز پرائیوٹ لمیٹڈ اور پشاور کے سینئر آڈیٹر ریجنل ٹیکس آفس یحیٰ خان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنس پر سماعت کی۔ دونوں ملزمان کو نیب نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعدعدالت میں پیش کیا ۔ نیب پرا سیکیوٹر حبیب اللہ بیگ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ملکر سیلز ٹیکس کی مد میں فیڈرل بیورو آف ریونیو کو بوگس رسیدیں/ووچرز دیکر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جسکو منظور کرتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا