30-03-2017

پاکستان کی ہاکی ٹیم آسٹریلیاء کے خلاف دوسرے  میچ میں بھی شکست کھا گئی ہے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ہاکی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیاء کی ٹیم نے تین صفر  کامیابی حاصل کی ۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں ہاکستانی ہاکی ٹیم کو چھ ایک سے شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔

پاکستان آسٹریلیا ء ہاکی ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ  کل اکیتس مارچ بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔