23-10-2017

پاکستان کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے 2 کھلاڑی پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سےعثمان شنواری نے ایک مرتبہ پھر مہمان ٹیم کو پہلے ہی اوور میں جھٹکا دیا اور سمارا وکراما اور نئے آنے والے باز دنیش چندیمل کو پویلین کی راہ دکھائی۔دونوں بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔