02-12-2017

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیاجاسکے گا۔

 ماہرین فلکیات کے مطابق چاند جب زمین سے قریب ترین مقام پر آ جاتا ہے تو یہ نظارہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے، اس سے قبل سپر مون گذشتہ برس 2016 میں دیکھا گیا تھا، جو 1948 کے بعد سپر مون کا پہلا نظارہ تھا۔رپورٹس کے مطابق آج چاند زمین سے قریب آجائے گا اور اس کی روشنی معمول سے 16 فیصد زیادہ ہوگی جب کہ اس کا سائز بھی 7 فیصد بڑا دیکھا جا سکے گا۔

محققین کا کہنا ہے کہ سورج کے غروب ہونے کے فوراً بعد جب سپر مون واضح ہوتا ہے تو وہ آسمان کو روشن کردیتا ہے ۔