14-11-2017

پاکستان سپرلیگ تھری کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظہبی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق آئندہ برس متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے میچز دبئی اور شارجہ کے ساتھ ابوظبی میں بھی ہوں گے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی اور دو پلے آف لاہور میں کرانے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

دوسری جانب ممکنہ فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے تاہم اگرکراچی میں فائنل ممکن نہ ہوا تو فائنل میچ کاانعقاد گذشتہ برس کی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کیا جائے گا۔