21-02-2017

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا راؤنڈ جمعرات سے دبئی میں شروع ہو گا۔ جمعرات کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر سات پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ لاہور قلندرز کی  ٹیم چھ پوائنٹس اور بہتر رن اوسط کی بنیاد پر دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھ  کے ساتھ تیسری اور پشاور زلمی پانچ پوائنٹس کے ساتھ اور چوتھی پوزیشن پر ہیں جبکہ کراچی کنگز پانچویں پوزیشن پر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کا فائنل حسب ارادہ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا اور اس فیصلہ کو تمام فرینچائزوں کی حمایت حاصل ہے۔