07-12-2017

 پاکستان اسکواش فیڈریشن نے پاکستان میں مرد اور خواتین کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن  کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 سے 24 دسمبر تک اسکواش کے عالمی مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ  چیمپئن شپ میں بھارت، ہانگ کانگ، ملائیشیا، فرانس، آسٹریلیا، امریکا، اسپین، پرتگال، آئرلینڈ اور ایران سمیت دیگر مختلف ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔

 اسکواش فیڈریشن کے مطابق  جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں کو 25 ہزار جبکہ مردوں کو 50 ہزار ڈالر کی رقم بطور انعام دیا جائے گا۔