28-05-2018

پاکستان نے انگلینڈ کو شاندار باؤلنگ اور بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم اپنے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کر پائی اور محمد عامر اور محمد عباس نے انگلینڈ ٹیم کی باری کا 242 رنز پر خاتمہ کردیا جس کے ساتھ ہی پاکستان کو 64 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستانی بیٹسمین امام الحق 18 اور حارث سہیل 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاہینوں نے 64 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پر صرف 13 اوورز میں حاصل کر لیا۔

میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرنے پر لارڈز کے گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ کھیلنے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔