20-03-2017

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا  ہے ۔ کارلوس بریتھ ویٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پاکستان کی قومی  کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد کی قیادت میں آج شب  کراچی سے براستہ دبئی ویسٹ انڈیز کے لیے  ہو گی ۔

ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ ٹیسٹ کی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا جس کی قیادت  مصباح الحق کے سپرد ہو گی۔

یاد رہے کہ  قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 4 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور3 ٹیسٹ  میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26مارچ کو ہوگا دوسرا مقابلہ 30 مارچ، تیسرا یکم اپریل اور چوتھا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

 ون ڈے سیریز 7 اپریل سے شروع ہوگی، دوسرا ون ڈے 9 اپریل اور تیسرا 11 اپریل کومنعقد ہوگا۔

تین ٹیسٹ میچزکی سیریزکا پہلا میچ 22 اپریل کوجمیکا، دوسرا 30 اپریل کوبارباڈوس اورتیسرا 10مئی کو ڈومینیکا میں ہوگا۔

…………………………..