19-06-2018

 ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ہاکی ٹیم نے آسٹریا کے خلاف3 میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

پاکستان نے آسٹریا کو سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی صفر کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر  سیریز 2-0 سے اپنے نام کی۔ سیریز کے دوران ارسلان قادر بھر پور فارم میں دکھائی دیے، انھوں نے آخری میچ میں 2 گول کرنے کے علاوہ مجموعی طور پر5 گول کر کے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں ہالینڈ کے شہر بریڈا میں موجود ہے اور ہالینڈ اور وہاں کے مقامی کلب اور آسٹریا کے خلاف 5 میچوں کی سیریز بھی مکمل کرچکی ہے۔