20-06-2018  

ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تین مرتبہ کی چیمپیئن پاکستانی ٹیم نے 18 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، رضوان سینئر کو ٹیم کا کپتان برقراررکھا گیا ہے۔

رواں ماہ 23 جون سے شروع ہونے والے ایونٹ کی تیاریوں کے لیے ابتدائی طور پر 22 کھلاڑیوں کو ہالینڈ بھیجا گیا تھا جہاں پاکستان تربیتی کیمپ لگانے کے ساتھ ساتھ ٹیم نے پریکٹس میچز بھی کھیلے۔

ہالینڈ میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ اور 5 پریکٹس میچز میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اسکواڈ میں شامل گول کیپر مظہر عباس، رضوان جونیئر، رانا سہیل اور دلبر کو ڈراپ کرکے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔