18-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں  جوڈیشل افسران کےلئے خصوصی تربیتی کورس جاری ہے۔

دو ہفتوں پر محیط  اس خصوصی تربیتی کورس میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے نو جبکہ  ترقی پانے والے بارہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز /اضافی ضلع قاضی شریک ہیں۔

آج تربیتی پروگرام کے تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ڈین فیکلٹی جوڈیشل اکیڈمی خواجہ وجہہ الدین نے فیک بیک سیشن لیا اور اس کے بعد شرکاء کو فرانزک لیب خیبر میڈیکل کالج پشاور کا دورہ کرایا گیا اور وہاں انہیں فرانزکس سے متعلق لیکچرز دیئے گئے ۔بعد میں جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں شرکاء نے فرانزک لیب کے دورہ سے متعلق رپورٹس مرتب کیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل اکیڈمی میں پروبیشن اور ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے لئے جاری خصوصی کورس دو ہفتوں پر محیط ہے اور یہ کورس ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔