25-11-2017

پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے صوبائی دارالحکومت پشاورکے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے دائررٹ منظورکرلی ہے اورصوبائی حکومت کو احکامات جاری کئے ہیں کہ پشاورمیں نصب فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کرکے ان کو دوبارہ اصلی حالت میں لایاجائے  عدالت نے آلودہ اورمضرصحت منرل واٹرفروخت کرنے والی کمپنیوں پرپابندی عائد کردی ہے