02-04-2018

سپریم کورٹ نے پمزہسپتال کابون میروٹرانسپلانٹ سینٹرکھولنے کاحکم دے دیا  ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پمر ہسپتال کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کی بندش سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے پمز ہسپتال کا بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سینٹر کو 4 بجے تک فعال کیا جائے۔ عدالت نے اپنے احکامات میں کہا کہ نئی تعیناتیاں ہونے تک موجودہ عملہ کام جاری رکھے گا،حکومت موجودہ عملے کو تمام واجبات کی ادائیگیاں کرے اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے نیا عملہ تعینات کیاجائے۔
عدالت نے تمام برطرف ملازمین کو بھی فوری بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا کام خود کرے تو مداخلت نہیں کریں گے ۔