22-05-2018

 سپریم کورٹ نے پولی کلینک ہسپتال کے ملازمین سے متعلق  ایک کیس میں تیاری نہ کرنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل  پاکستان  کو دو ہزار روپے جرمانہ عا ئد کر دیا  ہے ۔

جسٹس عمرعطابندیال  اور جسٹس سید منصورعلی شاہ پرمشتمل سپریم کورٹ کے دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی پیش ہوئے اورعدالت کی جانب سے کیس کے بارے میں اپناموقف پیش کرنے کی ہدایت پرکہا کہ وہ آج تیاری نہیں کرکے آئے ہیں،اس لئے کیس ملتوی کیا جائے  جس پر  فاضل عدالت نے انہیں ودوہزارروپے جرمانہ ڈالتے ہوئے جرمانہ کی رقم فاطمید فاو نڈیشن کو ہی  ادا کرنے کا حکم دیا اور کیس کی  مزید سماعت ملتوی کردی ۔