07-06-2018

نگران حکومت نے سپریم کورٹ کےحکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کے بعد  سپریم کورٹ نے میڈیا کمیشن کیس نمٹا دیا ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق نگران حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کے بعد وفاقی حکومت کسی ٹی وی چینل کو براہ راست حکم سےبند نہیں کرسکے گی۔

آرڈیننس کے مطابق پیمرا پر وفاقی حکومت کا کنٹرول ختم اور چیئرمین پیمرا کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے، پیمرا کے ارکان کی تعداد 11 سے کم کرکے 8 کردی گئی، ارکان میں 8 میں سے 5 ارکان غیر سرکاری اور 3 سرکاری ہوں گے۔

فاضل چیف جسٹس پاکستان نے فریقین کی جانب سے میڈیا کمیشن کیس نمٹانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہوئے میڈیا کمیشن کیس نمٹا دیا۔