29-11-2017

پشاور ہا ئی کو رٹ نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے نجی میڈ یکل کا لج کی ایم بی بی ایس کی نشستیں محدو د کر نے کے خلا ف دا ئر درخواست پر حکم امتنا عی جا ری کر تے ہو ئے نشستو ں پر ہر قسم کے عمل در آمد کے اقدا م کو رو ک دیا  ہے۔

جسٹس وقار احمدسیٹھ اور جسٹس یونس تھہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج حیات آباد کے ڈین کی جانب سے دائر درخواست کی سما عت  کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ کالج میں2011ء میں ایم بی بی ایس کی 100نشستوں کی منظوری ہوچکی ہیں جبکہ حال ہی میں پی ایم ڈی سی کے حکام نے کالج کادورہ کیااورنشستیں سو سے پچاس کرنے کاحکم دیاہے جبکہ پی ایم ڈی سی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ براہ راست نشستیں کم کرے جبکہ درخواست گز ار ار سو نشستوں کی سالانہ فیس بھی داخل کرچکے ہیں لہذا پی ایم ڈی سی کے احکامات کالعدم قرار دی جائیں۔