16-03-2017

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز  کے مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی داخلوں کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے امیدواروں کا جی آر ای ٹیسٹ بائیس مارچ سے شروع ہوگا ۔

ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس کے مطابق پی ایچ ڈی کے مختلف شعبوں میں داخلے کے خواہش مند تمام متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے متعلقہ شعبوں میں داخلے کےلئے جی آر ای ٹیسٹ کوالیفائی کرنا لازمی ہے اور ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے نئے اکیڈمک بلاک حیات آباد فیز فائیو میں شیڈول کے مطابق  بائیس مارچ ، تیس مارچ ، چار اپریل اور سات اپریل  کو منعقد ہوگاجو صبح نو بجے شروع ہوں گے ۔