01-06-2018

پشاور میں چاند رات کو ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے بینرز آویزاں کردیئے گئے ۔

مختلف تاجر تنظیموں ‘ محکمہ پولیس ‘ بلدیاتی نمائندوں ‘ سوشل ورکرز کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں بڑے بڑے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جس پر واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے اور اس خوشی کے موقع پر کسی کے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل نہ کیا جائے ۔

اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ پولیس کے اہلکاروں نے پمفلٹ بھی تقسیم کئے جس پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کے حوالے سے کلمات درج تھے اور فائرنگ کرنے کی صورت میں ان  افراد کے حوالے سے متعلقہ تھانے کو مطلع کرنے کے لئے نمبرز بھی لکھے گئے  ہیں  ۔