29-03-2018

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےدائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری قواعد کو مدنظر رکھ کر نہیں کی گئی،چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیاکہ الیکشن کمیشن میں تقرریوں چیلنج کرنے کا آپ کا استحقاق کیا ہے؟ آپ کی آرٹیکل 184 / 3 کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہاکہ انہوں نے ان تعیناتیوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست نہیں دائر کی  بلکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ یہاں چیلنج کیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کی درخواست خارج کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہیں۔