04-04-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار سے وفاقی محتسب اعلیٰ سید طاہر شہباز نے  سپریم کورٹ میں ملاقات کی ہے ۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ ملاقات  چیف جسٹس کے چیمبرمیں کی ، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص قانون و انصاف سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق  بعد میں فاضل چیف جسٹس پاکستان نے وفاقی محتسب اعلی کو  عزت اور احترام کے نشان کے طور پر سو ینئیر  بھی پیش کیا۔