19-04-2018

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات سنیں۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسپتالوں کے فضلے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت روک کر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

آئی جی خیبرپختون خوا صلاح الدین اور محکمہ صحت کے حکام بھی چیف جسٹس کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے شہریوں کی شکایات بھی سنیں اور محکمہ صحت کے حکام کو ان شکایات کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ مریضوں اور ڈاکٹروں نے شکایات کے انبار لگادیے۔