16-10-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں عجلت انصاف کودفن کرنے کے مترادف ہے ، ہمارے پاس تحریری شکل میں آئین ہے‘ آئین کے تحت ہر شہری کے لئے قانون یکساں ہے‘ ججز فیصلہ کرتے وقت قانون کو مدنظر رکھنے کے پابند ہیں‘ آئین جنسی امتیاز کے بغیر ہر شہری کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

دوسری پنجاب ویمن ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ‘ماڈل عدالتوں کا قیام اچھا آئیڈیا ہے‘ عدلیہ میں صنفی امتیاز کا خاتمہ اچھا اقدام ہے‘بطور جج ہم ہر شہری کو فوری اور معیاری انصاف فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

 چیف جسٹس  پاکستان کا کہنا تھا کہ جج کو مقدمے سے متعلق قانون پر مکمل عبور ہونا چاہئے‘ ہمارا ہر قدم قانون کی حکمرانی کے لئے ہونا چاہئے۔ بطور جج ہم ہر شہری کو فوری اور معیاری انصاف فراہم کرنے کے پابند ہیں۔