10-04-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لیگل ریفارمز کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے ۔

کوئٹہ میں ضلع کچہری بار روم میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ججزکے پاس بہت کام ہے اس وجہ سے مقدمات تیزی سےنمٹا نہیں پاتے، وکلا پر ذمے داری ہے تعاون کریں اور ہڑتال کا کلچر ختم کریں۔

انہوں نے لیگل ریفارمز کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ ہمارے قوانین بہت بوسیدہ ہوچکے ہیں، میں نے بہت ساری ریفارمز پر کام شروع کیا ہوا ہے, اللہ کرے کامیاب ہو جاؤں، مجھے رضا کار چاہئیں جو اس مشن میں ساتھ دیں۔