12-04-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  نے چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے چیف جسٹس پاکستان  سے انصاف کی اپیل کی تھی جبکہ  میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 سالہ نور فاطمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا، متاثرہ خاندان نے چیف جسٹس سے مجرم کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔