02-06-2018

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  جسٹس یحیی آفریدی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شریف احمد کو پشاور ہائی کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا ہے ۔

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور دیگر ججز صاحبان نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پشاور ہائی کورٹ میں بحیثیت ممبر انسپکشن ٹیم تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شریف احمد کا تبادلہ بحیثت رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور کی خالی آسامی پر کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی آسامی محمد سلیم خان بی ایس- اکیس  کی  بطور سیکرٹری انرجی و پاور خیبر پختونخوا تبادلے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔