03-04-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور انور علی خان نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا اور کیمپ کورٹ میں معمولی مقدمات میں ملوث بتیس قیدیوں کے مقدمات موقع پر نمٹاتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کردیئے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور انور علی خان کے دورہ سنٹرل جیل پشاور کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اصغر ، پشاور ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ انہوں نے دورے کے دوران جیل کے مختلف بارکوں کا وزٹ بھی کیا اور قیدیوں کی صحت اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور چند ضروری اقدامات کے موقع پر احکامات بھی جاری کئے ۔