08-06-2018

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 11جون 2018 آخری تاریخ مقرر کردی ہے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی سہولت کے پیش نظر کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

 اسی طرح مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں جمع کرانے کی تاریخ بھی 11جون2018تک بڑھا دی گئی ہے۔