19-04-2018

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے منتخب کرکٹرز نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا، مشکل کنڈیشنز میں 3 ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل 24 ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں لگایا گیا تھا، اب حتمی 16رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم ،فخرزمان، امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم ، عثمان صلاح الدین،سعد علی، شاداب خان ،فہیم اشرف، محمدعامر، حسن علی، راحت علی اور محمدعباس کو جگہ ملی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر معاون سٹاف کے ہمراہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔