30-04-2018

کل یوم مزدور کے موقع پر پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ کے مزدور کام نہیں کریں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق بی آر ٹی میں کام کرنے والے تین ہزار سے زائد مزدور چھٹی پر ہوں گے تاہم دیگر تکنیکی عملہ جس میں انجینئرز ،افسران سمیت سکیورٹی پر مامور اہلکار شامل ہیں وہ سائٹ پر موجود ہوں گے اور منصوبے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی وضع کریں گے۔باقی تمام مزدور یکم مئی کو کام نہیں کریں گے اور بی آر ٹی کاکام معطل رہے گا۔