04-12-2017

خیبر پختونخو ا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں” کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ” کے موضوع پر  تین روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کاآغاز ہو گیا ہے  ۔

 یواین ڈی پی کے پروگرام ایس آر ایل پی کے تعاون سے منعقدہ  تین روزہ تربیتی پروگرام میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک  ہیں۔

 کورس کی افتتاحی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی خواجہ وجہہ الدین، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان ،  سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سہیل شیراز نور ثانی ، ڈائریکٹر ریسرچ عائشہ رسول، ڈائریکٹر انسٹرکشنز  ضیاء الرحمان اور ہاجرہ رحمان  نے شرکت کی ۔

جوڈیشل افسران سے اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء کو کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ خصوصی تربیتی پروگرام   کے اغراض ومقاصد بیان کرتےہوئے کہا کہ اس موضوع پر اب تک جوڈیشل افسران کےلئے متعدد تربیتی پروگرامز منعقد کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان خصوصی کورسز سے جوڈیشل افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

 بعد میں تربیتی پروگرام کے پہلے دن ڈائریکٹر  انسٹرکشنز  جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الرحمان نے کیس منجمنٹ  ٹیکنیکس  سول پری ٹرائل کے موضوع پر جبکہ سابق  ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی  محمد مسعود خان نے” کیس منجمنٹ ٹیکنیکس سول ٹرائل کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔