27-04-2018

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سینیٹر تاج حیدر سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے 22 سینیٹرز کی جانب سے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر سٹیٹ بنک کی تقرری کا اختیار وزیراعظم یا کابینہ ڈویژن کو منتقل ہوا ہے، گورنر سٹیٹ بنک کی تقرری میں مسابقتی عمل کو نظرانداز کیا گیا، اسلیئے  عدالت سے استدعا ہے کہ  گورنر سٹیٹ بنک کی تقرری کو کالعدم قرار دی جائے۔  وکیل درخواست گزار بیرسٹر خرم لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت میں گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ کے وکیل دلائل دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔