25-06-2018

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد12 سے شکست  دے دی ہے۔

ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہونے والے میچ کے 9ویں منٹ میں اعجاز احمد نے گیند کو جال کے اندر پھینکتے ہوئے قومی ٹیم کو برتری دلا دی، 3 منٹ بعد ہی آسٹریلیا کی جانب سے ٹریننگ مٹن نے گول کر کے مقابلہ 11 سے برابر کر دیا۔دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی جب کہ چوتھے کوارٹر میں بلیک گوورز نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

واضح رہے کہ اتوار کو بھارت نے ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دے کر لگا تار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ بھارت نے اپنے دونوں میچ جیت کر پوائنٹس پر پہلی پوزیشن پر حاصل کرلی۔ جبکہ ایک اور میچ میں ہالینڈ نے بیلجیم کو 6-1کے بڑے مارجن سے شکست دی۔