19-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں “ہیلتھ کئیر ، نیوٹیشن اینڈ سٹریس منجمنٹ ” کے موضوع پر ایک روزہ خصوصی تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات جوڈیشل افسران جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس، جوڈیشل اکیڈمی پشاور کے افسران  نے شرکت کی ۔

 تربیتی کورس کے شرکاء سےاپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان نے ایک روزہ خصوصی کورس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر ، نیوٹریشن اینڈ سٹڑیس منجمنٹ کے موضوع پر منعقدہ اس تربیتی سیشن سے شرکاء کے علم میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی چونکہ یہ موضوع اپنی نوعیت کا انتہائی اہم موضوع ہے ۔

ایک روزہ خصوصی کورس میں ریسورس پرسن ڈاکٹر مبشر حسین سٹریس منجمنٹ  اور ڈاکٹر  شازیہ زہرہ نے  ہیلتھ کیئر اینڈ نیوٹریشن کے موضوع پر لیکچرز دیئے۔بعد میں خصوصی کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمدآصف خان ، ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین سمیت جوڈیشل اکیڈمی کے دیگر افسران شریک ہوئے ۔ اس موقع پر شرکاء نے اس ایک روزہ تربیتی پروگرام کو ان کی پیشہ وارانہ زندگی کے لئے اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جوڈیشل اکیڈمی پشاور  دیگر اہم موضوعات کی طرح اس نوعیت کے دیگر خصوصی تربیتی پروگرامز بھی منعقد کریں گی۔ اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء اور ریسورس پرسنز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی پشاور اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے نظام انصاف سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز کی تربیت کےلئے مختلف کورسز متعارف کرارہی ہے جس سے ان کے صلاحتیوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔