07-03-2017

وزارت دفاع نے یوم پاکستان کے حوالے سے23مارچ کی پریڈ سے قبل 2 فل ڈریس ریہرسل پریڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پہلی فل ڈریس ریہرسل 19 مارچ کوہوگی جبکہ دوسری ریہرسل 21مارچ کو ہوگی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزارت دفاع کی جانب سے ایوان صدر، ایوان وزیراعظم، سپریم کورٹ، تمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو ارسال کردہ پروفارما کے مطابق کسی بھی ملٹری یاسویلین آفیسرزیاان کے فیملی ممبرزومہمانوں کو سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر پریڈ گراونڈ میں پریڈ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ جاری نہیں ہوگا۔